Pakistani Awam k Liy 2015 Ki sab Sa bare Khuskhabri

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سمری تیار کرلی جس کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے ہوگا۔ سمری کے مطابق ہائی آکٹین کی قیمت میں 17 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل 12 روپے 56 پیسے، پیٹرول 6 روپے 66 پیسے، ڈیزل 9 روپے 91 پیسے اور مٹی کے تیل میں 13 روپے 23 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل  کمی کے بعد گزشتہ 3 ماہ کے دوران پاکستان میں بھی حکومت کی جانب سے تین مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *